علی رامے: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں جماعت اسلامی پاکستان کے قائمقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی بھی موجود تھے۔
دورانِ ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی و سکیورٹی صورتحال، علاقائی امور اور عوام کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی مسلسل کاوشوں کے باعث خطے میں کشیدگی میں دوبارہ کمی آئی ہے۔
محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان سمیت جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔