ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک؛ سال اول کے داخلوں کا آغاز

اٹک؛ سال اول کے داخلوں کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک میں سال اول کے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 کالج کے کمرہ نمبر ایک میں ون ونڈو روم قائم کرد یاگیاہے جہاں فارم چیکنگ،فیس اور دیگر معاملات حل کرکے داخلہ دیا جاتاہے تمام ٹیم ہی ایک کمرہ میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے ۔ 

  اس سال 740طلبہ کو سا ل اول میں پری انجینئرنگ ،پری میڈیکل ،آرٹس ،جنرل سائنس،آئی سی ایس سمیت پانچ مختلف شعبوں میں داخلہ دینے کا ٹارگٹ ہے۔ گالج میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے سٹوڈنٹس کا زیادہ رحجان آئی سی ایس کی جانب ہے ، گزشتہ سال ٹارگٹ 640 تھا۔

 حکومتی پالیسی کے تحت ایم اے، ایم ایس سی کی کلاسوں کو بتدریج ختم کیا جارہاہے ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک میں ایم اے ،ایم ایس سی کی کلاسوں کا مکمل خاتمہ کر دیا گیاہے ۔