سٹی 42 : نوری آباد کے قریب M9 پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے۔
بس کراچی سے لاڑکانہ جا رہی تھی، بس ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں بس کا کنڈیکٹر بھی شامل ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس و ریسکیو ادارے بروقت موقع پر پہنچے، جس کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
موٹروے پولیس نے متاثرہ گاڑیاں ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کی۔ متاثرہ گاڑیاں مزید قانونی کارروائی کیلئے نوری آباد پولیس کے حوالے کردی گئیں۔