ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اربعین کیلئے زمینی راستے سے ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد

زائرین صرف ہوائی جہاز کے ذریعے زیارات پرجا سکیں گے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

اربعین کیلئے زمینی راستے سے ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اربعین کے لیے زمینی راستے سے زیارات پر ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’’ایکس‘‘ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ زائرین صرف ہوائی جہاز کے ذریعے زیارات پر ایران اور عراق جا سکیں گے، زائرین کو روڈ کے ذریعے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ فیصلہ عوامی تحفظ اور قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا اور پابندی کا فیصلہ وزارت خارجہ، حکومت بلوچستان اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد کیا گیاہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ زائرین فضائی سفر کے ذریعے زیارات پر جا سکیں گے اور وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فضائی پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا،اربعین زائرین کے لیے زیادہ سے زیادہ فلائٹس کا انتظام کیا جائے گا۔