ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ اعظم سے وزیرِ داخلہ کی ملاقات،زائرین کی نئی پالیسی پربریفنگ دی  

وزیرِ اعظم سے وزیرِ داخلہ کی ملاقات،زائرین کی نئی پالیسی پربریفنگ دی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور  زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
 ملاقات میں وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی،اس موقع پروزیرِ اعظم نے وزیرِ ہوابازی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیرداخلہ نے ملاقات میں وزیراعظم کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ، وزیرِ اعظم نے وزیرِ داخلہ کو گوادر سیف سٹی پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔