سٹی42: محکمہ ہاؤسنگ نے عوام کو سہولیات سے بھرپور اور قابلِ خرید رہائشی مواقع فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا , اس سلسلے میں ایک مربوط قانونی فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے تاکہ سستے گھروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
صوبہ بھر کی تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے قوانین اور لیگل فریم ورکس کو یکساں کیا جائے گا۔سرکاری اور نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں سستے اور قابلِ خرید گھروں کی فراہمی کو لازم بنایا جائے گا۔تمام ہاؤسنگ اسکیموں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ اپنے منصوبوں میں ایک مخصوص فیصد علاقہ سستے گھروں کے لیے مختص کریں۔سستے گھروں کو ضروری سہولیات کے قریب اور رہنے کے قابل بنایا جائے گا۔سماجی ذمہ داری کو مدنظر رکھتے ہوئے قوانین تیار کیے جائیں گے تاکہ ہر طبقے کو رہائشی سہولت مل سکے۔
نئے قوانین کا اطلاق تمام ضلعی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، روڈا (RUDA)، پھاٹا (PHATA) اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پر ہو گا۔قوانین پر عملدرآمد سے قبل مکمل قانونی تیاری اور مشاورت کی جائے گی۔