رواں سال حج کرنے والے پاکستانی حجاج کرام کیلئے بڑی خوشخبری

 رواں سال حج کرنے والے پاکستانی حجاج کرام کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اس سال حج کرنے والے پاکستانی حجاج کرام کیلئے ایک اور اچھی خبر  ،وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے حجاج کرام کو مزید رقم واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود آج پاکستانی حجاج کرام کو پچاس ہزار سے زائد رقم واپس کریں گے۔  وفاقی وزیر طلحہ محمود کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کرکے حجاج کرام کو رقم واپس کرنے کا اعلان کریں گے۔

اس سے قبل وزارت مذہبی امور پاکستانی حجاج کو پچاس ہزار روپے کی رقم واپس کر چکی ہے۔