بابر اعظم نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی

Baber Azzam captain of Pakistani cricket team
کیپشن: Baber Azzam
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان  بابر اعظم تینوں فارمٹس میں ٹاپ تھری کی رینکنگ میں شامل   ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں  عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بابر اعظم نےون ڈے ،T20  ٹیسٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی .

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی عالمی رینکنگ جاری کی ہےجس میں پاکستانی ٹیم کے  کپتان   بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور عبداللہ شفیق کی عالمی رینکنگ میں برتری حاصل کی ہے  ۔

ٹیسٹ فارمیٹ میں بیٹرز کی رینکنگ میں بابراعظم چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ بابر اعظم  نے تینوں فارمیٹس  کی   رینکنگ میں ٹاپ تھری میں جگہ حاصل کر لی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک وقت میں کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری  میں آنے والے دنیا کے واحد بیٹر ہیں ۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں بابراعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں

شاہین شاہ آفریدی باؤلرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر براجمان ہو گئےہیں اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی چوتھی پوزیشن پر موجود تھے۔