ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد  اور وزیراعظم پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی  عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود کے ساتھ  ملاقات کی ہے۔ 

دونوں رہنماؤں نے مکہ مکرمہ میں ہونے والی اپنی ملاقات میں کئے گئے فیصلوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار  کیا اور  مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق  کیا۔  

وزیراعظم ن شہباز شریف نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد پاکستان بھیجنے اور سر مایہ کاری کے حوالے سے مزید وفود کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ۔

وزیراعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران شاندار میزبانی پر اور سعودی وزراء کی جانب سے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے جامعہ پروگرام مرتب دینے پر بھی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ۔

ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہء خیال  کیا گیا۔