پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل سستا ہو گیا

Petrol, Dassel , Karoline Oil, Price, Energy prices
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہو گیا، وفاقی حکومت نے مئی کے پہلے پندرہ دن کے لئے پٹرول، ڈیزل اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا۔

 پیٹرول کی قیمت کی 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔  ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ  مٹی کے تیل کی قمیت میں 8 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی ہے۔

 پیٹرول میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 288 روپے 58 پیسے مقرر ہوئی ہے۔
ڈیزل میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے مقرر ہوئی ہے۔

پٹرول، ڈیزل اور کیروسین آئل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم مئی سے ہو چکا ہے۔