پندرہ سو ٹیچرز کو نوکری پر بحال کر دیا گیا

Punjab Education Department, City42 , Educators reinstated, B.Ed Degree
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پندرہ سو اساتذہ کو نوکری پر بحال کردیا۔اساتذہ کو31 دسمبر تک بی ایڈ کی ڈگری مکمل کرنے کیلئے موقع دے دیا گیا۔
 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پندرہ سو اساتذہ کو  اپنی کوالیفیکیشن اپ ٹو دی مارک کرنے کا ایک اور موقع دے دیا۔

 پروفیشنل ڈگری نہ رکھنے والے اساتذہ کو ڈگری مکمل کرنے کیلئے 31 دسمبر تک وقت  دیا گیا ہے۔ ان اساتذہ کو اکتیس دسمبر تک بی ایڈ کی ڈگری مکمل کرنے کیلئے  کہا گیا ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس ڈیڈ لائن کے بعد ٹیچر کو موقع نہیں دیا جائیگا، ڈگری نہ رکھنے والے اساتذہ کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔ اس قبل بھی ان اساتذہ کو بی ایڈ کرنےکیلئے تین مواقع دیئے گئے تھے جس کے بعد انہیں نوکری سے ہٹانے کا حکم جاری ہو گیا تھا۔