امریکی سفیر کے پاکستانی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ کا دلچسپ احوال

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان میں امریکہ کے سفیر  ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کی قومی  ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم  کے لیے استقبالیہ دیا ۔ یہ ٹیم امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لئے جائے گی۔ امریکہ پہلی مرتبہ کسی ورلڈ  کرکٹ ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔

 سفیر بلوم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو  استقبالیہ میں خوش آمدید کہا اور   امریکہ میں منعقد ہونے والے آئی سی سی   ٹی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ مقابلوں  میں پاکستانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

  سفیر  ڈونلڈ بلوم نے  پاکستان ٹیم کے ارکان کو سفارتخانہ کی یادگاری کرکٹ بال اور دستخط شدہ  سافٹ بال بیٹ کے سووینئیر پیش کئے۔

  پاکستانی ٹیم نے سفیربلوم  کو پاکستان کی گرین ٹیم کی پہچان گرین کرکٹ شرٹ تحفے میں دی۔ٹیم  کے تمام کھلاڑیوں کے دستخطوں سے سجا ہوا بٹ  بھی بلوم کو تحفے میں دیا گیا ۔

استقبالیہ کے دوران سفیر ڈونلڈ بلوم اور  قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے مل کر  کرکٹ بھی کھیلی۔

 جون میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی امریکہ کرے گا۔   دونوں ممالک چھ جون کو ایک دوسرے کے ساتھ گروپ میچ میں مدِّ مقابل ہونگے۔