ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حسن علی مستند آل راؤنڈ بننے کے خواہشمند

Hassan Ali
کیپشن: Hassan Ali
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک ( حافظ شہبازعلی) فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا کہ وہ صرف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہی نہیں بلکہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھی خود کو ایک مستند آل راؤنڈر کہلوانا چاہتے ہیں اور اس ضمن میں وہ نیٹ پریکٹس کے دوران اپنی باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

 حسن علی نے کہاکہ وہ وسیم اکرم، عبدالرزاق اور اظہر محمود جیسا آل راؤنڈ کرکٹر بننے کے خواہشمند ہیں، بیٹنگ آرڈر کی وجہ سے انہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عموماَ ڈیتھ اوورز میں بیٹنگ کا موقع ملتا ہے ، لہٰذا وہ نیٹ سیشنز میں ان ڈیتھ اوورز میں پاؤر ہٹنگ کی خصوصی مشق کر رہے ہیں، کوشش کرتے ہیں کہ یارکرز، سلو ر ونز اور باؤنسرز کو باؤنڈری لائن کے باہر بھجوانے کی اچھی پریکٹس ملے۔ 

حسن علی نے کہا کہ ہے کہ محدود طرز کی کرکٹ میں باؤلنگ کے دوران ویری ایشنز کا بہتر استعمال بہت اہمیت اختیار کرچکا ہے، بین اسٹوکس ان کے پہلے دورہ انگلینڈ کی بھی پہلی وکٹ تھے، لہٰذا اس مرتبہ بھی ان کی وکٹ ایک اسپیشل موومنٹ تھا۔

حسن علی نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بہتر کارکردگی کے لیے پرامید ہیں، اگر ان کی ایک اچھی گیند یا ایک اچھی شاٹ سے ٹیم کو فائدہ ہوسکتا ہے تو ان کے لیے یہی بڑی کامیابی ہے، لہٰذا وہ کیربیئن ٹور کے دوران بہترین باؤلنگ اور پاؤر ہٹنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer