( شہباز علی ) فاسٹ باؤلر محمد عامر سپورٹنگ ویزہ کے منتظر، ویزے کے حصول میں تاخیر کے باعث کرکٹر تاحال انگلش کرکٹ کاؤنٹی نہیں کھیل سکے، فاسٹ باؤلر محمد عرفان کینیڈا روانہ ہوگئے۔
پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کاؤنٹی کرکٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں ایسیکس کی نمائندگی کرناہے، ایسیکس کی جانب سے محمد عامر اب تک ہونے والے تین میچز نہیں کھیل سکے، محمد عامر کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے ویزہ کیٹیگری تبدیل کرنی ہے جس کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔
ترجمان محمد عامر کا کہنا ہے کہ پیرتک پاسپورٹ ملنے کے بعد اگلے ویک اینڈ پر میچز کھیلیں گے۔ دوسری جانب فاسٹ باؤلر محمد عرفان گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں حصہ لینے کے لئے کینیڈا روانہ ہوگئے ۔