سٹی 42: ملک بھر میں موسم شدید سرد؛ بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے
آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پربرفباری ہو سکتی ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت لہہ ،مالم جبہ، پاڑاچنار، گوپس منفی07، بگروٹ منفی06، کالام، استور اور راولاکوٹ میں منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے تاہم شام/رات چترال، دیراور گردنواح میں مطلع جزوی ابر آلود ہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اورہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرداور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، شیخوپورہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ساہیوال، جھنگ، سرگودھا اور گردونواح میں علی الصبح/ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر دھند کی توقع کی جارہی ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے ۔ بیشتر اضلاع میں بعد از دوپہر سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع کی جارہی ہے ۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع کی گئی ہے ۔