ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئر مین پی ایچ ای سی کی عمر کی حد 65 سال تک کرنے کی ترمیم منظور 

چیئر مین پی ایچ ای سی کی عمر کی حد 65 سال تک کرنے کی ترمیم منظور 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب اسمبلی میں دی پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل 2025 منظور کرلی گئی ۔ترمیمی بل میں چیئر مین پی ایچ ای سی کی عمر کی حد 65 سال تک کرنے کی ترمیم منظور  ہوئی ۔
 ترمیمی بل  حکومتی رکن امجد علی جاوید نےپیش کیا ۔ امجد علی جاوید نے کہا چیئرمین پی ایچ ای سی کی عمر کے حوالے سے قدغن نہیں ہے ۔کوئی سو سال تک چیئرمین رہنا چاہے تو رہ سکتا ہے ۔اس وقت چیئرمین پی ایچ ای سی کی عمر پچھتر سال ہے۔قدرت کا ایک نظام ہے وقت کے ساتھ ساتھ  انسان کے اعضا کام رکرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

عمر کی قدغن لگائی جانی چاہیے کہ چیئرمین نے سارے سسٹم کو دیکھ کر فیصلے لینے ہوتے ہیں ۔کچھ لوگ اپنے آپ کو ناگزیر سمجھتے ہیں جبکہ قبرستاں ناگزیر لوگوں سے بھرے پڑے ہیں ۔سسٹم چلتا رہتا ہے۔جس نے اتنے بڑے نظام کو چلانا ہے تو اس کے لیے عمر کی حد مقرر ہونی چاہیے ۔بڑے بڑے ٹیلنٹڈ جوان بھرے پڑے ان کو موقع ملنا چاہیے۔پی ایچ ای سی کا چیئرمین 65سال سے اوپر کا نہیں ہونی چاہیے ۔