ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ غیر محفوظ ہے: ایلون مسک کا دعویٰ

واٹس ایپ غیر محفوظ ہے: ایلون مسک کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :دنیا کے امیر ترین کاروباری شخص، ایلون مسک نے واٹس ایپ کی سکیورٹی پر ایک بار پھر سوال اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے کہ واٹس ایپ محفوظ نہیں اور یہاں تک کہ سگنل جیسی ایپس کی سکیورٹی بھی مشکوک ہو سکتی ہے۔

 اپنی پوسٹ میں انہوں نے صارفین کو ایکس چیٹ استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا، ایلون مسک کی یہ پوسٹ بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے۔

 پوسٹ میں امریکا میں میٹا کے خلاف دائر ایک نئے مقدمے کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں، اس مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں۔

  بلوم برگ کے مطابق، مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے صارفین کے ایک گروپ نے میٹا پلیٹ فارمز کے خلاف سان فرانسسکو کی امریکی ضلعی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

  درخواست گزاروں کا تعلق آسٹریلیا، برازیل، میکسیکو اور جنوبی افریقہ سے ہے۔

 مقدمہ دائر کرنے والے گروپ کا کہنا ہے کہ میٹا اور واٹس ایپ صارفین کو یہ یقین دلاتے رہے ہیں کہ ان کی چیٹس مکمل طور پر محفوظ اور نجی ہیں۔

 حقیقت میں کمپنی مبینہ طور پر ان پیغامات کو محفوظ کرتی ہے، ان کا تجزیہ کرتی ہے اور ان تک رسائی بھی رکھ سکتی ہے۔

  مقدمے میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ صارفین کو واضح طور پر بتایا جاتا ہے کہ ان کے پیغامات صرف وہی افراد پڑھ سکتے ہیں جو اس چیٹ کا حصہ ہوں، لیکن یہ دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔

دائر کیے گئے مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ میٹا کے ملازمین، صارفین کے پیغامات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جو کمپنی کے عوامی بیانات کے بالکل برعکس ہے۔