مالی فراڈ کیس : فواد چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 10 فروری کی تاریخ مقرر

مالی فراڈ کیس : فواد چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 10 فروری کی تاریخ مقرر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42 : سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر مالی فراڈ کے کیس میں فردجرم عائد کرنے کی تاریخ 10 فروری مقرر کردی گئی۔

 اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سابق وزیر فواد چودھری کے خلاف مالی فراڈ کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے سابق وزیر پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 10 فروری کی تاریخ مقرر کردی۔

 سماعت کیلئے فواد چودھری کے وکیل قیصر امام اور مرزا عاصم بیگ عدالت میں پیش ہوئے، سول جج محمد سہیل نے کہا کہ آج فرد جرم کی کارروائی شروع کردیتے ہیں، اس پر وکیل قیصر امام نے کہا کہ میں نے ابھی کیس لیا ہے، فائل دیکھنے کے لیے وقت درکار ہے۔

  فواد چودھری کی جانب سے بغیر ہتھکڑی لگائے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست دائر کی گئی جس پر ان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فواد سپریم کورٹ کے وکیل ہیں اور وزیر رہ چکے ہیں لہٰذا ہتھکڑی نہ لگائی جائے ، اس پر جج نے کہا کہ کیا یہ ساری چیزیں فوادچودھری کو باقی قیدیوں سے بالاتر بناتی ہیں؟

 وکیل نے کہا کہ فوادچوہدری کو کبھی منہ ڈھانپ کر اور کبھی ہتھکڑی لگا کر پیش کیا جاتا ہے، وہ میڈیا کی ہیڈ لائنز بنتے ہیں، ان کو نیچا دکھانے کے لیے یہ سب کیا جاتا ہے، میں محتلف عدالتی فیصلے پیش کر دوں گا کہ ہتھکڑی لگانے کا مقصد ملزم کو بھاگنے سے بچنے کے لیے ہے، برصغیر میں ہتھکڑی تذلیل کے لیے استعمال کی جاتی ہے، کل فواد چودھری ہماری اسمبلی میں نمائندگی کر رہے ہوں گے۔

 اس پر جج نے کہا کہ میں اس معاملے کو دیکھ کر مناسب آرڈر کروں گا۔ جج محمد سہیل عدالت نے کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔
 

Ansa Awais

Content Writer