ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے 33 قومی اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخاب کروانے کا اعلان کر دیا ۔
الیکشن کمیشن نے 33 قومی اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخاب کروانے کا اعلان کردیا۔ 33 قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب 16 مارچ کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا، امیدوار کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کراسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پٹرتال 9 فروری کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن 33 حلقوں میں امیدواروں کو انتخابی نشانات 23 فروری کو جاری کرے گا۔ واضح رہے کراچی کے 9، راولپنڈی کے 5، اسلام آباد کے 3، لاہور و ملتان کے 2، 2 اور خیبرپختونخوا کے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔