سٹی 42 : نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور مصری وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک افغان کشیدگی اور حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا جواب بلااشتعال جارحیت کے خلاف متوازن مگر فیصلہ کن رہا، مسلح افواج نے آپریشن غضبُ للحق کے تحت کامیاب کارروائیاں انجام دیں۔
وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا ۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے بدلتی صورتحال پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق رائے کیا۔