ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی دارالحکومت میں ہائی الرٹ, پولیس افسران کی چھٹیاں منسوخ

وفاقی دارالحکومت میں ہائی الرٹ, پولیس افسران کی چھٹیاں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: وفاقی دارالحکومت میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا، پولیس افسران کی چھٹیاں منسوخ کردیں ۔ 

اسلام آباد پولیس کے تمام نگران افسران کو فوری ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا حکم جاری کردیا گیا ۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی قسم کی رخصت اگلے حکم تک بند کر دی گئی۔ پہلے سے منظور شدہ چھٹیاں بھی فوری طور پر ختم کردی گئیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سخت انتظامی اقدامات کئے جا  رہے ہیں ۔ تمام متعلقہ افسران کو اپنی اپنی یونٹس میں بلا تاخیر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی صورتحال پر کڑی نگرانی جاری ہے ۔

انسپکٹر جنرل کی منظوری سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔