ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلادیش میں 5.4 شدت کا زلزلہ    

بنگلادیش میں 5.4 شدت کا زلزلہ    
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بنگلادیش میں 5 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلہ نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی دارالحکومت ڈھاکا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں کچھ دیر قبل زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے  جس کے باعث لوگ اپنے گھروں دفتروں اور کاروباری مراکز سے باہر نکل آئے۔

یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر تھی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

 خیال رہے کہ اگر آسان ترین الفاظ میں بیان کیا جائے تو زمین کی تھرتھراہٹ (Shaking) کو زلزلہ کہا جا سکتا ہے، لیکن  ہر روز سیکڑوں زلزلے آتے رہتے ہیں فرق صرف اتنا ہے کہ یہ اتنی کم شدت کے ہوتے ہیں کہ ہم انہیں محسوس ہی نہیں کر پاتے۔

 کبھی کبھار ہی بہت خطرناک نوعیت کے زلزلے آتے ہیں جو بڑے پیمانے پر تباہی اور اموات کا سبب بنتے ہیں۔ اور تب بہت سارے سوال پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

سائنسدانوں کی جانب سے زلزلوں یعنی زمین کی تھرتھراہٹ کی پیمائش کیلئے سیسموگراف (Seismographs) کا استعمال کیا جاتا تھا، یہ دراصل ہلتی ہوئی سوئیاں ہوتی تھیں جو زمین کی تھرتھراہٹ کو ریکارڈ کرتی تھیں تاہم اس وقت اس کام کیلئے ڈیجیٹل آلات کا استعمال کیا جاتا ہے۔

زلزلے کی شدت کی پیمائش کیلئے عالمی اور مقامی نیٹورکس موجود ہیں جو زلزلوں سے  متعلق ڈیٹا جمع کرتے ہیں۔ ان کی جمع کردہ معلومات اوپن سورس ہوتی ہے اور یہ آپس میں جڑے رہتے ہیں۔

کسی بھی زلزلے کی شدت کا اندازہ لگانے کیلئے تین مختلف پیمائشوں کا موازنہ کرنے کے بعد زلزلے کی شدت، گھرائی، دورانیے اور مقام کا تعین کیا جاتا ہے۔