کلیم اختر:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کمیٹی کی تشکیلِ نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
فیصلہ ایف بی آر اور چاروں صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے ٹیکس راؤنڈ ٹیبل اجلاس میں کیا گیا,کمیٹی میں ایف بی آر، پنجاب ریونیو اتھارٹی اور دیگر اتھارٹیز کے نمائندگان شریک ہیں,کمیٹی مختلف سیکٹرز میں سیلز ٹیکس ریٹرن کی سنگل پورٹل کے ذریعے فائلنگ کا جائزہ لے گی,سنگل ریٹرن میں تبدیلی، نفاذ، توسیع اور نظرثانی سے متعلق امور کمیٹی طے کرے گی۔
پورٹل کے مشترکہ اور صوبہ مخصوص حصوں کے فارمیٹ اور ٹائم لائنز پر سفارشات تیار کی جائیں گی,نئے ریٹرن فارمیٹ کے اجرا اور اتھارٹیز کے لیے یکساں ریٹرن فائلنگ کی تاریخ سے متعلق قانونی ترامیم پر غور کیا جائے گا,ڈیٹا پرائیویسی، سکیورٹی، پورٹل کی ملکیت اور آپریشنل کنٹرول سے متعلق امور بھی کمیٹی کے دائرہ میں شامل ہیں۔