سٹی 42: لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے
لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن،گارڈن ٹاؤن میں تیز بارش ہو رہی ہے ٹھنڈی ہوا اور بارش کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا،بارش اور تیز ہواؤں سے درجہ 17ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا
ساہیوال اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ،ملک کے دیگر علاقوں کی طرح آج صبح سے اٹک شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ بارش کے ساتھ حضرو اور کالاچٹا پہاڑ اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔ ژالہ باری سے زمین کی سطح سفید ہو گئی ہے۔
کھاریاں شہر اور مضافات میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،بارش سے سردی میں اضافہ بجلی بند علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔
عارف والا شہر اور مضافات میں موسلادار بارش ہو رہی ہے ، ضلع قصور، ننکانہ ، گوجرانوالہ ، ڈسکہ ، منڈی بہاؤ دین اور ملتان میں بھی موسلا دھار بار ش ہو رہی ہے ۔