پنجاب بھر کے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں میں ڈینگی اور ملیریا پھیلنے کا خدشہ

پنجاب بھر کے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں میں ڈینگی اور ملیریا پھیلنے کا خدشہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پنجاب بھر کے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں میں ڈینگی اور ملیریا پھیلنے کا خدشہ،حکومت پنجاب نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

 پنجاب بھر کے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں میں ڈینگی اور ملیریا پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو سکولوں میں وباء کے تدارک کیلئے فوکل پرسنز تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہدایت کی ہے کہ فوکل پرسن ملیریا کے ساتھ ڈینگی تدارک کیلئے بھی اقدامات کریں۔

احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکول سربراہان کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔