ایم کیو ایم نے کراچی اور حیدرآباد میں سیاسی پاورشو دکھانے کی تیاریاں شروع کر دیں،کراچی میں 12 مارچ کو باغ جناح پر جلسہ کرنے کیلئے رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف نے کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف نے خط میں کمشنر کراچی سے باغ جناح میں جلسے کی اجازت طلب کی گئی ہے ،خط میں جلسے سے متعلق سکیورٹی و دیگر انتظامات فراہم کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے ،ایم کیو ایم کی جانب سے 17 مارچ کو حیدرآباد میں پکا قلعہ میں بھی بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا ،آئندہ چند روز میں حیدرآباد میں بھی جلسے کی اجازت طلب کی جائے گی۔