محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اساتذہ کو پھرمشکل میں ڈال دیا

محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اساتذہ کو پھرمشکل میں ڈال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اساتذہ کو بچوں کی تعداد پوری کرنے کیلئےڈیڈ لائن دے دی ،تعداد پوری نہ کرنے والے اساتذہ کی ریشنلائزیشن کردی جائے گی ۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق تمام اساتذہ کو اپنے اپنے سکول میں بچوں کی تعداد 30 جون تک پوری کرنا ہوگی،اس حوالے سے صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹرمراد راس کا کہنا تھا کہ تعداد پوری نہ کرنے والے اساتذہ کی ریشنلائزیشن کردی جائے گی،ریشنلائزیشن کا عمل گرمی کی چھٹیوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔

انھوں نے بتایا کہ ریشنلائزیشن سے بچنے کیلئے اساتذہ کو بچوں کی تعداد لازمی پوری کرنا ہوگی،ریشنلائزیشن کے تحت اساتذہ کو قریبی سکول میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer