ویب ڈیسک : سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے اعلیٰ حکومتی گڑھی خدا بخش کیلئے روانہ ہوگیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر اعلیٰ حکومتی وفد بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کرے گا، حکومتی وفد کی قیادت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔حکومتی وفد میں مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور اراکین قومی اسمبلی شامل ہیں، وفد پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔
ایاز صادق نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج ہم پاکستان کی عظیم بیٹی، سابق وزیرِاعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی منا رہے ہیں، انہوں نے خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کو جمہوری ریاست بنانے کیلئے قابلِ قدر اقدامات کیے، بینظیر بھٹو کی قربانیاں اور خدمات قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔