ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب پولیس میں عہدے پر ترقی کے لیے امتحانات کا شیڈول جاری 

 پنجاب پولیس میں عہدے پر ترقی کے لیے امتحانات کا شیڈول جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی : پنجاب پولیس میں کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی کے لیے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

صوبائی پولیس افسران کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ اے اور بی ون لسٹ کے امتحانات آئندہ سال 2026 میں منعقد ہوں گے۔

مراسلے کے مطابق، لسٹ اے کے امتحانات جنوری 2026 کے دوسرے ہفتے میں جبکہ بی ون کے امتحانات فروری 2026 کے دوسرے ہفتے میں پورے صوبہ میں لیے جائیں گے۔ تمام اضلاع میں امتحانات کو ترجیحی بنیادوں پر منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ ہر ضلع میں امتحانات کی حتمی تاریخیں طے کر کے آئی جی پنجاب کو ارسال کی جائیں۔

ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ ٹو پنجاب نے اس سلسلے میں تمام متعلقہ افسران کو مراسلہ بھیج دیا ہے تاکہ امتحانات بروقت اور منظم انداز میں ہوں۔