ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ایئر پورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کے سونے کی سمگلنگ ناکام

کراچی ایئر پورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کے سونے کی سمگلنگ ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احسن عباسی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز کی کاروائی،غیر قانونی طور پر کروڑوں روپےکے سونے کے بسکٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔

 تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی روانگی لاونج میں کسٹمز کے عملے نے امریکہ جانے والی فیملی سے سونے کے 4 بسکٹ برآمد کئے ہیں۔  مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹم ایکٹ کے تحت سونے کے بسکٹ ضبط کئے گئے۔ 

 دوسری کاروائی میں بین الاقوامی آمد لاونج میں شک کی بنیاد پر مسافر کے سامان سے سونے کے 8 بسکٹ برآمد ہوئے۔ کسٹمز حکام کے مطابق سونے کے بسکٹوں کی مالیت 4 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

 برآمد شدہ سونے کے بسکٹوں کو کسٹم ایکٹ کے تحت قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔