ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان

  مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :سوئی سدرن گیس کمپنی نے مرمتی کام کے باعث کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق آج صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک  مرمتی کام کے باعث اے ون سٹی، بی ایم سی اور کوئٹہ ایونیو میں گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔

اس کے علاوہ ریلوے ہاؤسنگ، فیصل ٹاؤن، ہزارہ ٹاؤن اور بروری روڈ کے علاقوں میں بھی مقررہ وقت کے دوران گیس بند رہے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے صارفین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہوتے ہی گیس کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔