ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کو خط لکھ دیا

 پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کو خط لکھ دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن (پی ٹی بی اے) نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو خط لکھ دیا۔

صدر پی ٹی بی اے کاشف انور ممتاز نے خط میں کہا کہ ایف بی آر نے اپنا سسٹم اپ ڈیٹ کیے بغیر ہی ٹیکس نوٹسز جاری کردیے ہیں۔پی ٹی بی اے کے خط میں کہا گیا کہ ایف بی آر نوٹسز اُنہیں بھی جاری کیے جا رہے ہیں، جن کا انتقال ہوچکا ہے یا جو کاروبار بند کرچکے ہیں۔کاشف انور ممتاز نے خط میں مزید کہا کہ ایف بی آر دی گئی معلومات سے اپنا سسٹم اپ ڈیٹ کرے، نوٹس سسٹم اپ ڈیٹ کرنے کے بعد دیے جائیں۔

Ansa Awais

Content Writer