کندھ کوٹ؛ زمین میں نصب ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سلیم میرانی : کندھ کوٹ کے گاؤں گاہی خان بھیو  میں زوردار دھماکے میں دو شخص جاں بحق، دو زخمی ہوگئے۔ 

 پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ زمین میں نصب ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے ہوا ہے، درانی مہر تھانے کی حدود مویشی چراوے جارہے تھے تو نیچے سے ہینڈ گرینٹر پھٹ گیا۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو نوجوان شعیب بھیو ، آکاش بھیو شامل ہیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔