ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹیٹ بینک  نےبڑا فیصلہ کر لیا

State bank,Pakistan,City42
کیپشن: State bank,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان کا بڑا فیصلہ،چیپٹر 84،85 اور87 میں شامل اشیاء کی درآمدی ایل سییز کھولنے  کی اجازت دیدی۔

 سٹیٹ بنک کی اجازت لینے کی پابندی 2 جنوری سے ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے،سٹیٹ بینک نے درآمدی لین دین کی پیشگی اجازت واپس لے لی،سٹیٹ بینک نے درآمدی لین دین کیلئے شرط مئی 2022میں لگائی تھی،سٹیٹ بینک  نےچیپٹر 84,85 اور 87کی بعض اشیا کی درآمد سے پہلے مشروط اجازت عائد کردی تھی،اب سٹیٹ بینک نے پیشگی اجازت کی شرط 2جنوری 2023سے واپس لے لی ہے ،اس فیصلے کے تحت سٹیٹ بینک کے پاس پہلے سے جمع شدہ چیپٹر 84،85 اور 87 کی درآمدی کنسائمنٹ پہلے ترجیح دی جائے گی ۔

 درآمدی میں گندم، خوردنی تیل  ، اودیات کے خام مال ،زندگی بچانے والے اور ضروری ادویات شامل ہونگی،اس میں جراحی کے آلات کو بھی کلئیر کیا جائے گا،توانائی پر مبنی درآمدات ، خام مال ، ان ہٹ سامان اور اسپئیر پارٹس بھی شامل ہونگے،برآمدات پر مبنی صنعت کے درآمدات، خام مال ، ان ہٹ سامان اور اسپئیر پارٹس کو بھی کلئیر کیا جائیگا۔