ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری

بلاول بھٹو کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری دی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کے ہمراہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہدائے جمہوریت کے مزار پر ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے دعائیں کیں۔

بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزار پر بھی فاتحہ خوانی کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کے ہمراہ شیریں امیر بیگم اور بیگم نصرت بھٹو کے مزار پر بھی پھول چڑھائے۔