ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلابی صورتحال؛گلگت بلتستان میں اہم محکموں کے شیڈول انٹرویوز مؤخر

سیلابی صورتحال؛گلگت بلتستان میں اہم محکموں کے شیڈول انٹرویوز مؤخر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد تُرک:گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کے باعث مختلف محکموں کے شیڈول انٹرویوز مؤخرکر دیئے گئے۔

 فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے انٹرویوزمؤخر کرنے کا سرکلر جاری کر دیا، جس کے مطابق 28 سے 30 اگست تک شیڈول انٹرویوز انتظامی وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیئے گئے، ملتوی انٹرویوز میں مختلف محکموں کی اسامیوں کے انٹرویوز شامل ہیں۔

جاری کردہ سرکلر میں لکھا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کے ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر (مرد) اورینٹل ٹیچر کے انٹرویوز مؤخرکئے گئے ہیں. محکمہ صحت کے ہیڈ نرس، میٹرن، پرنسپل، وائس پرنسپل، نرسنگ انسٹرکٹر انٹرویوز مؤخرکئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر،محکمہ پاپولیشن ویلفیئر،لیڈی میڈیکل آفیسر، سوشل ویلفیئرکے انٹرویوز موخر ہوئے ہیں.

سرکلر کے مطابق امیدواروں کو بعد ازاں نئی تاریخوں سے متعلق آگاہ کیا جائے گا،گلگت کے علاوہ دیگر سینٹرز پر انٹرویوز حسبِ شیڈول جاری رہیں گے۔