ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک جِلد کے کینسر میں مبتلا

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک جِلد کے کینسر میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :جلد کے کینسر میں مبتلا آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری  کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دیے گئے پیغام میں  سابق کرکٹر مائیکل کلارک نے لکھا کہ ’ جلد کا  کینسر خاص طور پر آسٹریلیا میں ایک حقیقت ہے ، میرے ناک پر ایک اور کٹ پڑ گیا ہے‘  ۔

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک   نے مداحوں کے نام پیغام میں کہا کہ ’دوستانہ مشورہ ہے کہ اپنی جلد کا معائنہ کراتے رہیں، احتیاط علاج سے بہتر ہے ‘

انہوں نے بتایا کہ ’ میرے کیس میں باقاعدگی سے چیک اپ اور جلد تشخیض اہم ہے‘ ۔

یاد رہے کہ سابق کرکٹر کو چند برس قبل جلد کے کینسر کی علامات ظاہر ہوئی تھیں تاہم مائیکل کلارک کی جانب سے  جلد کے کینسر کا فوری انکشاف نہیں کیا گیا تھا۔