ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبہ کے لئے مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا ایک اور سنہری موقع

طلبہ کے لئے مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا ایک اور سنہری موقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مفت لیپ ٹاپ کے حصول کے خواہشمند طلبہ کو ایک اور سنہری موقع مل گیا، جس سے وہ مستفید ہو سکتے ہیں۔

پنجاب حکومت نے طلبہ کے لیے مفت لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا جس کا مقصد طلبہ کو پنجاب بھر میں ڈیجیٹل لرننگ ٹولز تک رسائی کو مزید توسیع دینا ہے۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ مفت لیپ ٹاپس کی تقسیم کا آئندہ ماہ ستمبر سے ہو گا اور میرٹ کو فوقیت دی جائے گی، لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے کا باضابطہ شیڈول بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مفت لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے کا افتتاح ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں کریں گی۔

واضح رہے کہ لیپ ٹاپ سکیم کے پہلے مرحلے میں صرف صوبائی دارالحکومت لاہور کے طلبہ کو 14 ہزار لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے تھے جبکہ دوسرے مرحلے میں اس سکیم میں توسیع کی جا رہی ہے تاکہ صوبے بھر کے مزید مستحق اور باصلاحیت طلبہ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ہونہار نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپس فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔