طیب سیف: جہانگیر ترین نے لودھراں کے سیلاب متاثرین کے لیے دو کروڑ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑوں گا اور ان کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی.
جہانگیر ترین اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اپنی ٹیم کو فوری طور پر ریلیف سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت دی ہے جن میں مشینری بھجوا کر بند باندھنے میں مدد، متاثرین میں راشن اور ضروری اشیاء کی تقسیم شامل ہے۔
ترین کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات قومی یکجہتی کا تقاضا کرتی ہیں اور اس مشکل وقت میں ہم سب کو مل کر متاثرہ عوام کی مدد کرنی ہے، ریلیف آپریشن میں ضلعی انتظامیہ لودھراں اور ریسکیو 1122 بھی بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔