بجلی کے زائد بلز :عابد شیر علی کا اہم بیان آ گیا

بجلی کے زائد بلز :عابد شیر علی کا اہم بیان آ گیا
کیپشن: Abid sher Ali,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ لوگ قرضہ لے کر، زیور بیچ کر بجلی کے بل ادا کر رہے ہیں۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عابد شیر علی نے کہا کہ کسی چیز کی قیمتوں میں کمی ہی نہیں آرہی۔ان کا کہنا تھا کہ دو پنکھے چلانے والے کو 35 ہزار بل آیا ہے، گیس کا بل آئے گا تو تنخواہ دار طبقہ کہاں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کے افسران مفت بجلی کے مزے لے رہے ہیں، سب سے بڑے ڈاکو واپڈا کےافسران ہیں۔