ویب ڈیسک:بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان و مایہ ناز بیٹر روہت شرما نے پاکستانی فین کی خواہش پوری کر دی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی کپتان پاکستانی مداحوں کی خواہش پر پریکٹس سیشن کے دوران ان کے پاس آتے ہیں۔
مداحوں کے پاس آ نے کے بعد ایک پاکستانی فین ان سے گلے ملنے کی خواہش کرتا ہے جس پر روہت ان سے پوچھتے ہیں کہ اس جنگلے کے ہوتے ہوئے کیسے گلے ملوں؟
With Pakistani fans asking for a hug, @ImRo45 stepped out of the ground and went and greeted them ! #INDvsPAK #AsiaCup2022 pic.twitter.com/xAWYDgg3Iz
— Vikrant Gupta (@vikrantgupta73) August 26, 2022
تاہم وہ جنگلے کے بیچ میں سے اپنے مداح سے گلے ملنے کا انداز اپناتے ہیں اور ان کے ساتھ سیلفی بھی لیتے ہیں۔اس سے پہلے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بھی اپنی ایک پاکستانی مداح سے ملاقات کی تھی اور ان کے ساتھ سیلفی بھی لی تھی۔