ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی حراست میں رکھنےسےمتعلق کیس،عدالت عالیہ کابڑاحکم

غیر قانونی حراست میں رکھنےسےمتعلق کیس،عدالت عالیہ کابڑاحکم
کیپشن: Lahore high court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :لاہورہائیکورٹ  کاشہریوں کو  غیرقانونی زیرحراست رکھنےوالےپولیس افسران کیخلاف کارروائی کاحکم، پولیس گرفتار کرنےکےاختیار کا ناجائز استعمال کر رہی ہے،ہائیکورٹ  کاتحریری حکم
 تفصیلات کے مطابق  لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نےجسٹس طارق سلیم شیخ نے شہری کی بازیابی کی درخواست پر 10 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا ،فیصلےمیں امریکی، بھارتی اور دیگر ممالک عدالتی فیصلوں کے حوالے بھی دیئے گئے ہیں۔۔۔ تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ پولیس کیخلاف مسلسل شکایات کی بڑی وجہ غیر قانونی اور من مانی گرفتاریاں ہیں، کسی بھی اتھارٹی کے اختیار کے ناجائز استعمال کو  برداشت نہیں کیا جا سکتا، آن لائن سسٹم کے نفاذ کے بعد پولیس کا روزنامچہ رجسٹر میں ملزموں کا اندراج چھوڑنا غلط ہے، معاشرے میں ایک طرف امن و قانون کے نفاذ کیلئے تنائو دوسری طرف افراد اور ملزموں کے بنیادی حقوق ہیں، پولیس کے پاس کسی کو بھی غیر قانونی حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ، آئی جی پنجاب پولیس افسران کی عالمی معیار کے مطابق فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنائیں، فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے ملزم کیخلاف قابل گرفتاری مواد دستیاب ہونے تک ملزم کو گرفتار نہیں کرنا چاہئے، ضابطہ فوجداری کے تحت پولیس حراستی ملزم کی گرفتاری کی جگہ اس کے لواحقین کو بتانے کی پابند ہے،پولیس ملزم کی حراست کے بعد اس کے وکیل یا رشتہ داروں تک رسائی دینے کی پابند ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ باسٹھ پولیس کی زیادتیوں کیخلاف زبردست دفاع ہے، فیصلہ میں ویانے اعلامیے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جمہوریت کی ترقی کیلئے انسانی حقوق پربلا امتیاز عمل اور انصاف کی فراہمی ناگزیر ہیں، فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کا قانون ریاستوں کو شہریوں کی آزادی اور سلامتی کویقینی بنانے کا پابند بناتا ہے، پاکستان نے 7 عالمی انسانی حقوق کنونشنز کی توثیق کر رکھی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نےقانون نافذ کرنیوالے حکام کیلئے بنیادی انسانی حقوق کے 10 معیار پر دستاویز جاری کر رکھی ہے، ۔آئین کا آرٹیکل 10 کسی بھی شہری کو اس کی گرفتاری کی وجوہات بیان کئے بغیر گرفتار کرنے سے روکتا ہے، کسی بھی شہری کو مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر گرفتار یا حراست میں نہیں رکھا جا سکتا، بشیر احمد نے اپنے بیٹے عدیل کی پولیس سے بازیابی کیلئے عدالت سے رجوع کیا ۔بیلف نے صفدر آباد شیخوپورہ تھانے سے مغوی عدیل کی غیر قانونی حراست کی رپورٹ پیش کی تھی