(درنایاب) ایل ڈی اے میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے، کرپشن شکایات پر ریکوری سے تبدیل کیے گئے عمر مجید اعوان دوبارہ تگڑی سفارش پر پوسٹنگ لینے میں کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق تقرری کے منتظر ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان اطہر کو دوبارہ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو میں تعینات کردیا گیاجبکہ حافظ محمد اسد الله کو ڈی ایل ڈی ون تبدیل کر کے ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبد الله غوری کے تبادلے کاحکم منسوخ کردیا گیا، ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو کام کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید اقبال کا تبادلہ بھی منسوخ کردیا گیا۔
ای خدمت مرکز ٹاؤن ہال میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ندیم کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف ٹاؤن پلاننگ زون تھری میں لگا دیا گیا، ای خدمت مرکز ارفع کریم ٹاور میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ محمد عمرمجید کو تبدیل کر کے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف ٹاؤن پلاننگ زون میں لگا دیا ہے،عمرمجید کو کرپشن کی شکایات پر ہٹایا گیا تھا۔
ڈائریکٹوریٹ آف ٹاؤن پلاننگ زون تھری کے سٹاف آفیسر ندیم قیصر بٹ کو تبدیل کر کے ای خدمت مرکز ٹاؤن ہال تعینات کیا گیا ہے، ڈائریکٹوریٹ آف ٹاؤن پلاننگ زون فائیو کے سٹاف افسرمحمد ایوب کو تبدیل کر کے ای خدمت مرکز ارفع کریم ٹاورمیں لگا دیا گیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سندس ہارون کے میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ میں تبادلے کے احکامات منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایل ڈی اے لینڈ یوزریگولیشنز 2020ء کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے جو ایل ڈی اے کی ویب سائٹ "ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو، ڈاٹ ایل ڈی اے،ڈاٹ جی او پی، ڈاٹ پی کے"پر مہیاکر دیا گیا ہے۔