کوڑے کا ڈھیر لگانے پر پی ایچ اے سپروائزر کا چالان

کوڑے کا ڈھیر لگانے پر پی ایچ اے سپروائزر کا چالان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب : ایل ڈبلیو ایم سی نےغیر قانونی کوڑے کرکٹ کا ڈھیر لگانے پر پی ایچ اے کے سپروائزر کا چالان کردیا،ایل ڈی اےاسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کی سبزہ زار میں کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کےنو سرکاری پلاٹ واگزار کرالئےگئے۔


ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے غیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھیکنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی،ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کہنا ہےکہ ادارے کی جانب سے ایسے اقدامات کیےگئے ہیں جن سے شہری اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنےمیں ادارے کے ساتھ تعاون کریں گے،شاہزیب حسنین کے مطابق شہر کو گندگی سے پاک کرنا محکمےکی اولین ترجیح ہے،ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ کوڑے دانوں کا استعمال شہریوں کی اولین ترجیع ہونی چاہئے۔ کچرے کو غیر قانونی طریقے سے ڈمپ کرنے والوں کےخلاف سخت قانونی کارروائی کا عمل جاری رہےگا۔


دوسری جانب ایل ڈی اےکے اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو نے سبزہ زار میں 550 سے 555 بلاک پی پلاٹوں پر قبضہ واگزار کرالیا ہے جبکہ 530 سے 534 بلاک پی پلاٹوں پربھی قبضہ واگزار کرالیا گیاہے۔پلاٹوں پر شیڈز،بھینسوں کی باڑےاورجھگیاں بنائی گئی تھیں،،ڈائریکٹر اسلم لنگاہ نے ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر کارروائی کی۔ اسٹیٹ افسر شبیر سیال اور انسپکٹر ذوالفقار نے کارروائی میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ایل ڈی اے عملہ اور پولیس بھی موجود تھی،واگزار کرائے گئے پلاٹوں کو ایل ڈی اےپلاٹ بنک میں شامل کرلیا گیاہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer