احمد منصور : پاکستان سری لنکا دو طرفہ مشق شیک ہینڈز ٹو کا آغاز ہوگیا، حصہ لینے والے فوجی آپریشنل تجربات اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں مہارت کے تبادلے سے فائدہ اُٹھائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشق دو ہفتے جاری رہیں گی۔ مشترکہ مشق کا آغاز 27 اپریل سے تربیلا میں ہوا، جس میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور سری لنکن آرمی کی اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہوئے ۔
مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ مشق کا مقصد دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ فوجی سے فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حصہ لینے والے فوجی آپریشنل تجربات اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں مہارت کے تبادلے سے فائدہ اٹھائیں گے۔ مشق سے باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور باہمی افہام و تفہیم میں مدد ملے گی ۔