ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال مئی اور جون کے مہینے گرم ترین ہونے کا امکان: پی ڈی ایم اے

رواں سال مئی اور جون کے مہینے گرم ترین ہونے کا امکان: پی ڈی ایم اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے بارے الرٹ جاری کردیا ۔ 

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق رواں سال مئی اور جون کے مہینے گرم ترین ہونے کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے۔ مئی اور جون میں درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ حالیہ دنوں میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ 29 اپریل سے 3 مئی تک جنوبی علاقوں میں ہلکی ہیٹ ویو کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کے سلسلے کے باعث 27 اپریل کی رات سے 29 اپریل اور 3 سے 5 مئی تک بالائی علاقوں میں اثرات متوقع ہیں، مغربی ہواؤں کے باعث بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری کمی کا امکان ہے۔  

ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے شدید گرمی کے باعث بچوں، خواتین اور بزرگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہری دھوپ میں غیر ضروری نکلنے سے گریز اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ کسان موسمی صورتحال کے مطابق فصلوں کی دیکھ بھال اور ترتیب بنائیں۔  

ڈی جی عمر جاوید نے کہا ہےکہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور  DEOCsمیں 24 گھنٹے اسٹاف کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔ ریسکیو 1122 بھی ہائی الرٹ رہے اور فوری رسپانس یقینی بنائے۔ 

موٹروے پولیس کو ٹریفک ایڈوائزری جاری کرنے اور مسافروں کی رہنمائی کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔