ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈی محرر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی مبینہ کرپشن، اہلکار پریشان

لیڈی محرر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی مبینہ کرپشن، اہلکار پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں تعینات لیڈی محرر اقرالطیف کی مبینہ کرپشن کے خلاف لیڈی اہلکاروں میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔
آئی اے بی کی انکوائری رپورٹ کے باوجود اقرالطیف کی تعیناتی کو برقرار رکھا گیا ہے حالانکہ رپورٹ میں انہیں تعینات نہ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق لیڈی محرر پولیس لائنز میں ماہانہ 5 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کرتی ہے اور رشوت نہ دینے پر اہلکاروں کو غیر حاضری اور ڈبل ڈیوٹی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایسی صورتحال میں اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے اور انکوائری کے باوجود اس کرپشن پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔