ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چلتی گاڑی سے خاتون کے گرنے کی ویڈیو وائرل، پھر کیا ہوا؟

چلتی گاڑی سے خاتون کے گرنے کی ویڈیو وائرل، پھر کیا ہوا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیپال کی مصروف شاہراہ پر خاتون چلتی ہوئی گاڑی گر پڑی، گاڑی کا دروازہ مکمل طور پر بند نہ ہونے کی وجہ سے خاتون کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا، خوش قسمتی سے وہ اس حادثے میں معمولی زخمی ہوئی۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ دن کے وقت پیش آیا جب سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری تھی، خاتون کے گرنے پر اردگرد موجود لوگ مدد کے لئے پہنچے مگر وہ ان کے آنے سے پہلے اٹھی گئی۔ ابتدائی طبی معائنے کے مطابق، متاثرہ خاتون کو کوئی سنگین چوٹیں نہیں آئیں، خاتون کے گرنے کی ویڈیو پیچھے آنے والی گاڑی میں سوار افراد نے بنائی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ گاڑی پر سفر کرنے سے پہلے  چیک کر لیں کے تمام دروازے اچھی طرح ہیں، گاڑی کی بریک اور ہارن ٹھیک کام کررہے ہیں یا نہیں اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کو معمول بنایا جائے۔

انہوں نے ڈرائیورز اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ سفر سے پہلے حفاظتی اقدامات پر مکمل توجہ دی جائے تاکہ قیمتی جانوں کو خطرے سے بچایا جا سکے۔