محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل

 محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : چیئرمین پشتون خوامیپ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے گئے۔

 محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ 9 نے معطل کئے، ان کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی آئندہ سماعت تک کی گئی ،انویسٹی گیشن افسر نے کہا کہ پشتونخوا میپ کے سربراہ کی جانب سے وارنٹ کی عدم تعمیل ہوئی جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت 31 مئی تک مقرر کر دی۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے پشتونخوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے،وارنٹ گرفتاری میں پولیس کو ہدایت کی گئی تھی کہ محمود اچکزئی کو گرفتار کر کے آج عدالت میں پیش کیا جائے۔

 ضلعی انتظامیہ نے محمود اچکزئی پر 11 مارچ کو کارسرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer