فکسنگ سکینڈل، عمر اکمل پر تین سال کی پابندی

فکسنگ سکینڈل، عمر اکمل پر تین سال کی پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عمر اکمل پر تین سال کیلئے پابندی عائد کر دی گئی، عمر اکمل پر بکیز سے رابطے چھپانے اور پی سی بی کو اطلاع نہ کرنے کےالزامات ثابت ہوگئے،جسٹس فضل میراں چوہان نے فیصلہ سنایا، عمر اکمل کو 20 فروری کو عبوری طور پر معطل کر دیا گیا تھا، پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے الزامات کی تفصیلات پیش کیں۔

تفصیلات کے مطابق دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے عمر اکمل کے خلاف کیس کی سماعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے کی۔ عمر اکمل پر تین سال کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ہے، عمر اکمل پر بکیز سے رابطے چھپانے اورپاکستان کرکٹ بورڈ  کو اطلاع نہ کرنے کےالزامات ثابت ہوگئے۔

ڈسپلنری پینل کے سربراہ جسٹس فضل میراں چوہان نے فیصلہ سنایا، عمر اکمل کو 20 فروری کو عبوری طور پر معطل کر دیا گیا تھا، پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی اور عمر اکمل اکیڈمی پیش ہوئے تھے پی سی بی کے  تفضل رضوی نے الزامات کی تفصیلات پیش کیں۔

عمر اکمل نے پی سی بی کے نوٹس آف چارج کو چیلنج نہیں کیا تھا اور اب عمر اکمل 3 برس تک کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
عمر اکملے ایک روزه کرکٹ کا  آغاز  1 اگست 2009 کو سری لنکا کے خلاف کیا,  ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز  24  نومبر  2009 کو نیو زی لینڈ جبکہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کا  آغاز  12 اگست 2009 کو سری لنکاکے خلاف میچ سے کیا۔

یاد  رہے کہ عمر اکمل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے اور  اب پابندی کے بعد وہ  پی ایس ایل کے اسٹیج پر بھی دکھائی نہیں دیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer